موبائلستان کمپنی کے کاروبار کا شرعی اصولوں کے مطابق معائنہ اور رپورٹ

ادارہ Mobilistan (Pvt.) Ltd :.
تاریخِ تکمیل :27 اپریل 2025
مرتب کردہ :Al-Hijrah Shariah compliance
مقصد
اس رپورٹ کا مقصد ادارے کے کاروباری ڈھانچے، مالیاتی لین دین اور پراڈکٹس کا شرعی اصولوں کی روشنی میں تجزیہ کرنا اور ان میں بہتری کے لیے سفارشات پیش کرنا ہے۔
کاروباری جائزہ کے اہم نکات
ادارے کی کاروباری سرگرمیوں، معاہدات، اور آمدنی کے ذرائع کا جائزہ لیا گیا۔
غیر شرعی امور کی تفصیلی نشاندہی اور متبادل شرعی حل تجویز کیے گئے۔
تربیت و پریزنٹیشن
Mobilistan کی ٹیم کے ساتھ ایک پریزنٹیشن کی گئی، جس میں:
– شریعت کے مطابق کاروبار کی اہمیت
– کاروبار میں موجود خامیوں اور ان کا حل
– مستقبل کے لیے شرعی رہنمائی
سرٹیفکیشن
تمام مراحل کی تکمیل کے بعد Mobilistan کو Al-Hijrah کی جانب سے “Shariah Compliance Certificate” جاری کیا گیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ ایک جائز اور شرعی کاروباری ماڈل اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔
نتیجہ
موبائلستان کمپنی کے سی ای او) جناب سمیع اللہ صاحب (کے الھجرۃ کے بارے میں تاثرات
الھجرہ کا کام میرے لیے ایک اچھا تجربہ تھا۔کام کا طریقہ کار بہت پروفیشنل، نہایت عمدہ اور قابلِ تعریف تھا۔
میرا اس سروس سے استفادہ کرنے کے بنیادی دو مقاصد تھے۔
ایک مقصد یہ تھا کہ میں اپنے کاروبار کے بارے میں یہ معلوم کرلوں کہ میرا کاروبار شریعت کے مطابق ہے یا نہیں۔اس میں کونسے پریکٹیسز شریعت کے مطابق نہیں ہے۔ان کو معلوم کرکے پورے کاروبار کو شریعت کے مطابق بنا سکوں۔ اور دوسرامقصد یہ تھا کہ میں لوگوں کو بتا سکوں کہ میرا کاروبار شرعی اصولوں کے مطابق ہے۔اور میرے پاس ایک واضح ثبوت موجود ہو کہ میں شرعی اصولوں کے مطابق کاروبار کر رہا ہوں۔میرے یہ دونوں مقاصدالھجرۃ کے سروس میں الحمدللہ پورے ہوگئے۔
الھجرہ کے طریقہ کار میں مجھے کوئی کمی نظر نہیں آئی۔ ہر پہلو کی مکمل وضاحت اور کاروباری رازداری کا لحاظ رکھتے ہوئے، میری شرعی رہنمائی کی گئی، جو میرے لیے نہایت قیمتی ثابت ہوئی۔
ان شاءاللہ الھجرۃ کا یہ کام بہت آگے بڑھے گا۔
جزاکم اللہ خیراً