الھجرۃ کنسلٹنسی سروسز اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (IMS)ڈیپارٹمنٹ، بلوچستان یونیورسٹی کے مابین ملاقات

الھجرۃ کنسلٹنسی سروسز اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (IMS)ڈیپارٹمنٹ، بلوچستان یونیورسٹی کے مابین ملاقات
تاریخ 21-07-2025 :
مقام: IMS ڈیپارٹمنٹ، بلوچستان یونیورسٹی، کوئٹہ
موضوع: باہمی تعارف، تربیتی پروگرامز اور مفاہمتی یادداشت (MoU) پر مشاورت
شرکاء (الھجرۃ کنسلٹنسی سروسز کی جانب سے):
• سیّد محب اللہ آغا) ڈائریکٹر)
• سیّد ثناء اللہ آغا ) شریعہ ایڈوائزر)
• سیّد شمس الرحمٰن آغا)رکن مشاورتی کمیٹی)
• محمد قاسم)کوارڈی نیٹر)
شرکاء (انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزIMS کی جانب سے):
• محترمہ کنز فاطمہ، ڈائریکٹر ،انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز
• ڈاکٹر جمیل صاحب پروفیسر، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز
• مفتی کلیم صاحب پروفیسر، شعبہ اسلامیات
شرکاء (بزنس انکیوبیشن سینٹر BICکی جانب سے):
• ڈاکٹر بینش ملک، ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹر
میٹنگ کی کارروائی:
1. میٹنگ کا آغاز دونوں اداروں کے باہمی تعارف سے ہوا، جس میں مفتی کلیم صاحب نے ا الھجرۃٹیم اور آغا صاحب کا تفصیلی تعارف کروایا۔
2. سیّد ثناء اللہ آغا نے االھجرۃکے جاری تربیتی پروگرامز اور مستقبل کے منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔
3. باہمی مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ الھجرۃاور IMS ڈیپارٹمنٹ کے درمیان جلد ہی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جائیں گے اور مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
4. محترمہ کنیز فاطمہ اور ڈاکٹر جمیل صاحب نے پوری ٹیم کو ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا۔
5. ا س کے ساتھ ساتھ بزنس انکیوبیشن سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بینش ملک سے ملاقات کروائی گئی، جنہوں نے بھی MoU سائن کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ ان شاء اللہ یہ عمل جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔
6. محترمہ کنیز فاطمہ نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور الھجرۃٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ جواباً، آغا صاحب نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
اختتام:
یہ میٹنگ خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں دونوں فریقین نے تعلیم و تربیت کے میدان میں باہمی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔