الخدمت ہسپتال میں زکوٰۃ مینجمنٹ سسٹم پر اہم اجلاس

الھجرۃ کنسلٹنسی سروسز اور الخدمت ہسپتال میں زکوٰۃ مینجمنٹ سسٹم پر اہم اجلاس
تاریخ: 20 اگست 2025
مقام: الخدمت ہسپتال (2نمبر سٹاپ ، بروری روڈ، کوئٹہ)
موضوع: الخدمت اسپتال میں زکوٰۃ مینجمنٹ سسٹم (ZMS) پر اہم اجلاس
شرکاء
الھجرۃ کنسلٹنسی سروسز کی جانب سے:
• سیّد ثناء اللہ آغا) شریعہ ایڈوائزر)
• محمد قاسم معصوم)کوارڈی نیٹر)
الخدمت ہسپتال کی جانب سے:
• ڈاکٹر ابراہیم (چیئرمین الخدمت ہسپتال)
• ہارون (ایڈمنسٹریٹر)

اجلاس کا آغاز تعارفی کلمات سے ہوا جس میں سیّد ثناء اللہ آغا صاحب نے زکوٰۃ مینجمنٹ سسٹم ZMS) (کی تفصیلات اور اس کے شرعی و مالیاتی تقاضوں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے وضاحت کی کہ یہ نظام ہسپتال میں زکوٰۃ اور ڈونیشن کے فنڈز کو شفاف، منظم اور قابلِ اعتماد طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت ہسپتال میں زکوٰۃ فنڈز کا درست اور شریعت کے مطابق استعمال ادارے کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔ اس موقع پر شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ZMS ماڈل کو آئندہ میٹنگ میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر یہ اتفاقِ رائے سامنے آیا کہ زکوٰۃ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے اعتماد، شفافیت اور عوامی اطمینان میں نمایاں بہتری آئے گی۔