الھجرۃ کنسلٹنسی سروسز
نسیم فیشن مال میں اسلامی مالیاتی آگاہی سیشن
مقام: نسیم فیشن مال/ لیاقت بازار/ کوئٹہ
تاریخ: 25.09.2025
موضوع: شریعہ کمپلائنس اور کاروباری معاملات میں رہنمائی
ناظم نشست :
مفتی صدیق صاحب(مقرر)
محمد قاسم معصوم(کوارڈی نیٹر)
مرکزی رابطہ کار:
عبدالکبیرصاحب(دوکاندار)
تفصیلات:
نسیم فیشن مال میں منعقدہ میٹنگ کا آغاز معزز مفتی صدیق صاحب نے کیا۔ اجلاس میں سب سے پہلے الہجرہ کنسلٹنسی سروسز کا تعارف پیش کیا گیا اور شرکاء کو شریعہ کمپلائنس کے بنیادی اصولوںکے بارے میں بتایا گیا۔
بعد ازاں موجودہ کاروباری ماحول میں رائج غیر شرعی معاملات کی نشاندہی کی گئی اور ان سے بچنے کے طریقۂ کار واضح کیے گئے۔ بالخصوص (سود، جُوئے اور غرر) جیسے غیر شرعی عوامل سے اجتناب کی اہمیت پر زور دیا گیا اور شرکاء کو عملی مثالوں کے ذریعے ان نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔
تمام کاروباری معاملات کی جانچ اور اصلاح کے لیے الہجرہ کنسلٹنسی سروسز کی خدمات اور مکمل شرعی رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مزید ، شرکاء کو حلال کاروبار کی فضیلت اور حلال روزی کے حصول میں اسلامی بینکاری کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر دکانداروں نے آپس کے لین دین سے متعلق سوالات کیے مفتی صدیق صاحب نے نہایت حوصلہ افزا جوابات دیے۔ دکانداروں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب انہیں اپنے کاروباری مسائل کے حل کے لیے براہِ راست ایک ادارہ دستیاب ہے۔
شرکاء نے آئندہ بھی اس نوعیت کی نشستوں کے تسلسل پر زور دیا اور مستقبل قریب میں مزید سیشنز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔